ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دھاندلی:یدی یورپا کی چیف الیکشن کمشنر سے شکایت

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دھاندلی:یدی یورپا کی چیف الیکشن کمشنر سے شکایت

Tue, 22 May 2018 23:39:37    S.O. News Service

بنگلورو،22؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع کے ایک مکان میں ووٹر ویری فیبل آڈٹ ٹرائیل مشینوں کے پائے جانے کے واقعہ کے بعد سابق وزیراعلی یدی یورپا نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لے گا۔اس واقعہ کے سبب اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پر دھاندلیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک انتخابات سے پہلے بھی بی جے پی نے اسی طرح کی تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم افسروں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلیوں کے بارے میں کمیشن کے علم میں بات پہلی مرتبہ نہیں لائی گئی ہے تاہم ماقبل انتخابات بھی اس طرح کی شکایت کی گئی تھی ۔


Share: